عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 36007
جواب نمبر: 36007
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 314=182-2/1433 گذشتہ سالوں میں سونے کی زکاة واجب ہونے کی صورت میں جس وقت زکاة ادا کریں گے اس وقت کی قیمت کا اعتبار ہوگا، گذشتہ سالوں میں سال پورا ہونے کے وقت کس قدر سونا آپ کے پاس موجود تھا، اسے ذہن میں سوچ کر یا حالات پر غور کرکے متعین کریں، احتیاطاً کچھ زاید مقدار متعین کرلیں۔ (۲) جی ہاں سونا اور نقدی ملاکر اگر ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہوجاتا ہے تو زکاة فرض ہوجائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند