• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 35748

    عنوان: چرم قربانی کا مستحق کون ہے؟

    سوال: چرم قربانی کا مستحق کون ہے؟

    جواب نمبر: 35748

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 13=4-1/1433 چرم قربانی کا حکم مثل گوشت کے ہے، اس کو اپنے استعمال میں لانا یا کسی امیر یا غریب کو ہدیہ کرنا درست ہے، البتہ چرم قربانی فروخت ہوجانے کے بعد اس سے حاصل رقم واجب التصدق ہوجاتی ہے، فروخت کرنے کے بعد اس رقم کو غربا ومساکین وغیرہ پر صدقہ کرنا ضروری ہوجاتا ہے، اس رقم کو اپنے استعمال میں لانا یا کسی غنی کو ہبہ کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند