• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 35079

    عنوان: مجھ کو زکاة کی مکمل معلومات چاہئے کیوں کہ میرے بھائی پر قرض ہے اورگھر والے کہہ رہے ہیں کہ بھابھی پر زکاة فرض ہے کیوں کہ سونے کے زیوارت کی مالک میری بھابھی ہیں تو وہ زکاة اداکریں اور جس پر زکاة فرض ہوتی ہے اس پر قربانی فرض ہے، کیا یہ سب باتیں صحیح ہیں؟ اس مسئلہ کے لیے مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ براہ کرم، اس مسئلہ کی مکمل تفصیل بتائیں۔

    سوال: مجھ کو زکاة کی مکمل معلومات چاہئے کیوں کہ میرے بھائی پر قرض ہے اورگھر والے کہہ رہے ہیں کہ بھابھی پر زکاة فرض ہے کیوں کہ سونے کے زیوارت کی مالک میری بھابھی ہیں تو وہ زکاة اداکریں اور جس پر زکاة فرض ہوتی ہے اس پر قربانی فرض ہے، کیا یہ سب باتیں صحیح ہیں؟ اس مسئلہ کے لیے مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ براہ کرم، اس مسئلہ کی مکمل تفصیل بتائیں۔

    جواب نمبر: 35079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1763=1420-11/1432 آپ کے بھائی صاحب کے اوپر اگر اتنا قرض ہے کہ اسے منہا کرنے کے بعد نصاب بھر کوئی مال نقد زیور اور سامانِ تجارت میں سے نہیں بچتا تو آپ کے بھائی کے ذمہ زکاة واجب نہیں۔ اور بھابھی صاحبہ کے پاس اگر کچھ نقد، کچھ چاندی، کچھ سونا ہے تو سب کی مجموعی مالیت جوڑکر اس میں سے چالیسواں حصہ زکاة نکالنا واجب ہے، ان پر قربانی بھی واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند