• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 30836

    عنوان: جو زمین تجارت کے لیے لی جاتی ہے، جیسے کہ ایک سال میں اس کا ریٹ بڑھ جاتاہے تو کیا اس پر زکاة سال کا فرض ہے یا نہیں؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ جو زمین تجارت کے لیے لی جاتی ہے، جیسے کہ ایک سال میں اس کا ریٹ بڑھ جاتاہے تو کیا اس پر زکاة سال کا فرض ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 30836

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):478=478-3/1432 جی ہاں اس زمین پر زکاة ہے اور تاریخ زکاة میں اس کی جو قیمت بڑھنے کے بعد ہوگی اسی قیمت کے اعتبار سے زکاة نکالنی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند