• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 29147

    عنوان: میں سعودی عرب میں کام کرتاہوں، میری تنخواہ 23000/ہے ، میرے پاس کوئی رقم جمع نہیں ہے،میں کماتاہوں اور کھاتاہوں، کیا مجھے اس تنخواہ پر زکاة دینی ہوگی؟

    سوال: میں سعودی عرب میں کام کرتاہوں، میری تنخواہ 23000/ہے ، میرے پاس کوئی رقم جمع نہیں ہے،میں کماتاہوں اور کھاتاہوں، کیا مجھے اس تنخواہ پر زکاة دینی ہوگی؟

    جواب نمبر: 29147

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 184=105-2/1432

    اگر آپ کے پاس اتنا پیسہ اور سونا چاندی نہ ہو جس کی قیمت ساڑھے سات تولے سونا یا ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت کے برابر ہو تو آپ کے اوپر زکاة واجب نہیں ہوگی، اور اگر اتنی قیمت کے برابر رقم موجود ہے تو زکاة واجب ہوگی۔ اور اگر کبھی بقدر نصاب مال مل گیا تو پھر ایک سال بعد دیکھا جائے گاکہ بقدر نصاب موجود ہے یا نہیں، اگر بقدر نصاب مال موجود رہا تو زکاة واجب ہوگی ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند