• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 28056

    عنوان: ہمارے مدرسہ میں کئی سفیر ہیں جو مدرسہ کے لئے چندہ کرنے پر معمور ہیں اور من جانب مدرسہ ان کی ماہانہ تنخواہ مقررہے نیز ہر سوروپئے پر 35/ روپئے بطور انعام ہم نے مقرر کیا ہے۔کیا تنخواہ کے علاوہ انعام کے طورپر سفراء حضرات کو رقم دینا جائز ہے یا نہیں؟براہ کرم، جواب دیں ۔

    سوال: ہمارے مدرسہ میں کئی سفیر ہیں جو مدرسہ کے لئے چندہ کرنے پر معمور ہیں اور من جانب مدرسہ ان کی ماہانہ تنخواہ مقررہے نیز ہر سوروپئے پر 35/ روپئے بطور انعام ہم نے مقرر کیا ہے۔کیا تنخواہ کے علاوہ انعام کے طورپر سفراء حضرات کو رقم دینا جائز ہے یا نہیں؟براہ کرم، جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 28056

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 50=42-1/1432

    سفراء کو انعام کے طور پر کچھ رقم دینا جائز ہے، لیکن متعین کرکے مثلاً ہرسو پر پچاس یا فیصد متعین کرنا یہ کمیشن کے درجہ میں ہے، انعام اس کو کہتے ہیں جو منعم کی طرف سے اس کی مرضی سے حسن کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند