• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 27042

    عنوان: زکاةکے بارے میں سوال ہے ۔ ایک سال سے 25000/روپئے بینک میں جمع ہیں اور دوسال سے میری ایک زمین ہے، لیکن یہ خالی پڑی ہوئی ہے، اس پر کوئی عمارت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی مکان بناہے، تیسری بات یہ ہے کہ میں نے دولوگوں کو قرض دیا ہے ، ایک صاحب کو30000/اور اپنے بھائی کو20000/ روپئے ، میرے بھائی کے پاس سے مجھے تقریباً25000/روپئے ملنے ہیں، کیا میرے اوپر بینک کے پیسوں ، زمین اور میں نے جو قرض دیاہے ، کی زکاة واجب ہوگی؟ہاں! تو کی کتنی زکاة واجب ہوگی؟ میری بیوی کے پاس 80/ گرام سے زیادہ سونا بھی ہے۔ میں نے اس رمضان میں سونا اور میرے پاس جو رقم تھی (25000 )، اس کی زکاة35000/ نکالی ہے۔ اگر مجھے اور زکاة دینا تھی تو اس کی ادائیگی کیسے کی جائے گی؟کیا اگلے رمضان تک اتنظارکروں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: زکاةکے بارے میں سوال ہے ۔ ایک سال سے 25000/روپئے بینک میں جمع ہیں اور دوسال سے میری ایک زمین ہے، لیکن یہ خالی پڑی ہوئی ہے، اس پر کوئی عمارت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی مکان بناہے، تیسری بات یہ ہے کہ میں نے دولوگوں کو قرض دیا ہے ، ایک صاحب کو30000/اور اپنے بھائی کو20000/ روپئے ، میرے بھائی کے پاس سے مجھے تقریباً25000/روپئے ملنے ہیں، کیا میرے اوپر بینک کے پیسوں ، زمین اور میں نے جو قرض دیاہے ، کی زکاة واجب ہوگی؟ہاں! تو کی کتنی زکاة واجب ہوگی؟ میری بیوی کے پاس 80/ گرام سے زیادہ سونا بھی ہے۔ میں نے اس رمضان میں سونا اور میرے پاس جو رقم تھی (25000 )، اس کی زکاة35000/ نکالی ہے۔ اگر مجھے اور زکاة دینا تھی تو اس کی ادائیگی کیسے کی جائے گی؟کیا اگلے رمضان تک اتنظارکروں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 27042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2661=1045-11/1431

     

    اگر زمین آپ نے بہ نیت فروخت خریدی تھی تو اُس کی موجودہ قیمت پر بھی زکاة ہے، جو ابھی آپ کے ذمہ ادا کرنا باقی ہے۔ اسی طرح جو رقم قرض میں دے رکھی ہے اس کی زکاة بھی آپ کو دینی ہے؛ اس سب کا حساب لگاکر موجودہ سال کی زکاة تو اب جلد سے جلد ادا کردیں، پھر اگلا سال شروع ہونے پر اموالِ زکاة کی تفصیل لکھ کر اُسی وقت معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند