• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 26003

    عنوان: کہا جاتاہے کہ اگر کسی کے پاس ایک تولہ سونا ہو اور اس کو زکاة دینی ہوگی اور قربانی کرنی پڑے گی چونکہ ایک تولہ سونے کی قیمت ساڑھے باؤن تولہ چاندی سے زیادہ ہے مطلب ایک تولہ سونا کی قیمت 35200/ ہے اور ساڑھے باؤن تولہ چاندی کی قیمت 29000/30000/ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا اگر کسی کے پاس ایک تولہ سونا تو ہو اسے زکاة اور قربانی دینی ہوگی؟

    سوال: کہا جاتاہے کہ اگر کسی کے پاس ایک تولہ سونا ہو اور اس کو زکاة دینی ہوگی اور قربانی کرنی پڑے گی چونکہ ایک تولہ سونے کی قیمت ساڑھے باؤن تولہ چاندی سے زیادہ ہے مطلب ایک تولہ سونا کی قیمت 35200/ ہے اور ساڑھے باؤن تولہ چاندی کی قیمت 29000/30000/ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا اگر کسی کے پاس ایک تولہ سونا تو ہو اسے زکاة اور قربانی دینی ہوگی؟

    جواب نمبر: 26003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2165=756-10/1431

    اگر ایک تولہ سونے کے علاوہ چاندی دیگر کوئی بھی مال زکاة نہ ہو تب تو قیمت کا اعتبار نہیں، خواہ کتنی ہی قیمت ہو، زکاة وقربانی واجب نہ ہوگی، اگر چاندی روپیہ یا اور کوئی مال زکاة ہو تو ایسی صورت میں زکاة صورت مسئولہ میں واجب ہوگی اور قربانی بھی اس صورت میں واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند