• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 25900

    عنوان: میں سعودی عرب میں کام کرتا ہوں ۔ الحمد للہ،میں نے حال ہی میں ہندوستان میں ایک زمین خرید ی ہے۔ جب بھی میں ہندوستان میں جاتاہوں تو میں اپنے والدین کے گھر میں رہتاہوں اور اب میں ہمیشہ اپنے والدین کے گھر رہنے کا پروگرام بنا رہاہوں، ان شاء اللہ ۔ زمین خریدنے میں میرا ارادہ یہ ہے کہ مستقبل میں جب میرے پاس پیسے ہوں گے تو میں اس پر گھر بناؤں گااور اسے کرایہ پر دیدوں گا۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا اس زمین کی زکاة دینی ہوگی؟

    سوال: میں سعودی عرب میں کام کرتا ہوں ۔ الحمد للہ،میں نے حال ہی میں ہندوستان میں ایک زمین خرید ی ہے۔ جب بھی میں ہندوستان میں جاتاہوں تو میں اپنے والدین کے گھر میں رہتاہوں اور اب میں ہمیشہ اپنے والدین کے گھر رہنے کا پروگرام بنا رہاہوں، ان شاء اللہ ۔ زمین خریدنے میں میرا ارادہ یہ ہے کہ مستقبل میں جب میرے پاس پیسے ہوں گے تو میں اس پر گھر بناؤں گااور اسے کرایہ پر دیدوں گا۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا اس زمین کی زکاة دینی ہوگی؟

    جواب نمبر: 25900

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2012=686-10/1431

    آپ نے وہ زمین رہائشی مکان بنانے کے لیے خریدی ہے تو اس زمین یا اس کی مالیت پر زکاة واجب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند