• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 25857

    عنوان: صدقہ فطر کے بارے میں پوچھنا چاہتاہوں کہ وہ کس پر واجب ہوتاہے؟ صاحب نصاب کون ہوتاہے؟

    سوال: صدقہ فطر کے بارے میں پوچھنا چاہتاہوں کہ وہ کس پر واجب ہوتاہے؟ صاحب نصاب کون ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 25857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1476=1476-9/1431

    جس شخص پر زکاة واجب ہوتی ہے یا زکاة تو واجب نہیں لیکن رہائشی مکان اور ضروری اسباب وآلات واوزار کے علاوہ اتنی قیمت کا مال واسباب ہے جتنی قیمت پر یہ زکاة واجب ہوتی ہے تو اس پر صدقہ فطر واجب ہوتا ہے، اس مال پر سال گزرچکا ہو یا نہ گزرا ہو، اور تجات کا مال ہو یا تجارت کا نہ ہو، صدقہ فطر اپنی طرف سے اوراپنی نابالغ اولاد کی طرف سے ادا کرنا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند