• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 25837

    عنوان: زید کی پانچ لڑکیا ں ہیں، زیدنے ان کی شادی کے لیے چھ/ لاکھ روپئے اپنے اور اپنی بیوی کے نام سے ایل آئی سی / انشورنس کرایا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا زید کواس چھ /لاکھ رقم پر زکاة دینا ہوگی؟ جب کہ ایک لڑکی کے حصہ میں120000/ روپئے آتے ہیں، کیا س رقم پر ہر ایک لڑکی کو زکاة دینا ہوگی؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال: زید کی پانچ لڑکیا ں ہیں، زیدنے ان کی شادی کے لیے چھ/ لاکھ روپئے اپنے اور اپنی بیوی کے نام سے ایل آئی سی / انشورنس کرایا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا زید کواس چھ /لاکھ رقم پر زکاة دینا ہوگی؟ جب کہ ایک لڑکی کے حصہ میں120000/ روپئے آتے ہیں، کیا س رقم پر ہر ایک لڑکی کو زکاة دینا ہوگی؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 25837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2131=649-10/1431

    شادی کے عنوان پر جمع کرنے یا بیوی کا نام ڈلوانے کی وجہ سے زید کی ملکیت ختم نہ ہوئی اور جب زید ہی مالک ہے تو کل رقم کی زکاة اداء کرنا بھی بذمہ زید ہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند