• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 25813

    عنوان: ایک صاحب کی ایک شادی شدہ لڑکی ہے جو بہت غریب ہے ، کیا یہ صاحب اپنی اس لڑکی کو بینک سے نکالے گئے سود کے پیسے دے سکتے ہیں؟

    سوال: ایک صاحب کی ایک شادی شدہ لڑکی ہے جو بہت غریب ہے ، کیا یہ صاحب اپنی اس لڑکی کو بینک سے نکالے گئے سود کے پیسے دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 25813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1996=1432-10/1431

    دے سکتے ہیں، اگر داماد بھی غریب ہو اوراس کو دیدیں تو یہ زیادہ بہتر ہے، پھر چاہے وہ اپنی بیوی پر ہی اس کو خرچ کردے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند