• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 25789

    عنوان: میں زکاة اور صدقہ کے بارے میں ضروری سوال کرنا چاہتاہوں کہ نماز کے بعد مسجد میں جو فقیر اور بھکاری مانگنے کے لیے کھڑے ہوجاتے ہیں یا سوال کرتے ہیں ، انہیں زکاة یا صدقہ دینا جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں؟

    سوال: میں زکاة اور صدقہ کے بارے میں ضروری سوال کرنا چاہتاہوں کہ نماز کے بعد مسجد میں جو فقیر اور بھکاری مانگنے کے لیے کھڑے ہوجاتے ہیں یا سوال کرتے ہیں ، انہیں زکاة یا صدقہ دینا جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں؟.

    جواب نمبر: 25789

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1509=1073-10/1431

    اگر وہ فقیر اور بھکاری مسلمان ہے اور اس کا علم نہیں ہے کہ وہ غریب ہے یا مال دار تو اگر آپ کے غالب گمان میں یہ ہو کہ یہ واقعةً فقیر اور محتاج ہے تو اس کو زکاةکی رقم دے سکتے ہیں، زکاة دینے کے بعد اگر پتہ چل گیا کہ وہ غریب نہیں تھا تو دوبارہ زکاة ادا کرنا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند