• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 25583

    عنوان: ہمارے والد مرحوم کی زمین ہے ہم چار بہن دو بھائی ہیں ہمارا گھر امی کی جائداد میں ملا ہے اس میں زکوة کا کیا حکم ہے؟ بیوی کے زیور کی زکوة کون ادا کرے جب کہ وہ کماتی ہو؟

    سوال: ہمارے والد مرحوم کی زمین ہے ہم چار بہن دو بھائی ہیں ہمارا گھر امی کی جائداد میں ملا ہے اس میں زکوة کا کیا حکم ہے؟ بیوی کے زیور کی زکوة کون ادا کرے جب کہ وہ کماتی ہو؟

    جواب نمبر: 25583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1521=1147-10/1431

    بیوی کے زیور کی زکاة تو وہ خود ہی ادا کرے گی، کماتی نہ ہوتی تو بھی اسی پر ادائیگی واجب تھی، رہائشی مکان اور کاشتکاری کی زمین میں زکاة واجب نہیں، بیوی اگر زیور کی مالک ہے تب اس پر زکاة کے وجوب کا حکم لکھا گیا، اگر سسرال والوں نے اسے صرف پہننے کے لیے (عاریةً) دیا ہو تو جو اس کا مالک ہے اس پر زکاة واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند