• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 25485

    عنوان: میں نے قرض لیا ہے اور ماہانہ ادا کررہا ہوں جو آئندہ نو سالوں میں ختم ہوگا۔ میری بیوی نے اپنے سونے پر زکاة کا اندازہ لگایا ہے جو اس سال پچاس ہزار روپئے ہورہے ہیں؟کیا وہ مجھے قرض اداکرنے کے لیے زکاة دے سکتی ہے؟ کیا یہ زکاة قابل قبول ہوگی؟

    سوال: میں نے قرض لیا ہے اور ماہانہ ادا کررہا ہوں جو آئندہ نو سالوں میں ختم ہوگا۔ میری بیوی نے اپنے سونے پر زکاة کا اندازہ لگایا ہے جو اس سال پچاس ہزار روپئے ہورہے ہیں؟کیا وہ مجھے قرض اداکرنے کے لیے زکاة دے سکتی ہے؟ کیا یہ زکاة قابل قبول ہوگی؟

    جواب نمبر: 25485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1438=1438-9/1431

    بیوی شوہر کو زکاة نہیں دے سکتی، اس طرح زکاة ادا نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند