عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 2503
ایک آدمی کے پاس ایک رہنے کے لیے اپنا گھر ہے، پانچ کینل زرعی زمین جس پروہ کاشت کرتاہے، چار لاکھ کا رہائشی پلاٹ، دولاکھ کی زرعی زمین جو اس نے ٹھیکے پر دی ہے، چار تولہ سونا، ۵۰/ ہزار روپئے کے جانور، یہ سب مال و اسباب ہیں، لیکن اس کا گذر بسر ٹھیک نہیں ہوتا اور اس پر ۱۵/ ہزار روپئے قرض بھی ہو،تو کیا اس آدمی کو زکاة دیاجا سکتاہے؟ اور اگر صرف اس وجہ سے دیا جاسکتا ہو کہ اس کا گذر بسر نہیں ہوتا تو وہ آدمی اپنا پلاٹ بیچ کر بھی تو گذر کرسکتا ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔
جواب نمبر: 2503
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 701/ ل= 684/ ل
ایسے شخص کو زکوٰة دینا درست نہیں، اس کو چاہیے کہ وہ اپنا پلاٹ وغیرہ بچ کر گذر بسر کرے، ولا یجوز دفع الزکاة إلی من یملک نصابًاأي مال کان دنانیر أو دراھم أو سوائم أو عرضًا للتجارة أو لغیر التجارة فاضلاً عن حاجتہ في جمیع السنة (عالمگیري: ج۱ ص۱۸۹)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند