• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 24934

    عنوان: میرا سوال ہے کہ زکاة کی مدت کیا ہے؟پیسے یا زیور جو کچھ دنوں پہلے حاصل ہوئے ہیں، اس پر زکاة کاکیا مسئلہ ہے؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ زکاة کی مدت کیا ہے؟پیسے یا زیور جو کچھ دنوں پہلے حاصل ہوئے ہیں، اس پر زکاة کاکیا مسئلہ ہے؟

    جواب نمبر: 24934

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1325=1325-9/1431

    جس تاریخ میں آدمی کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ان کی قیمت کے برابر تجارتی سامان یا روپیہ آجائے اس دن وہ مالک نصاب بن جاتا ہے اور اس پر زکاة فرض ہوجاتی ہے، لیکن ادائیگی اس وقت واجب ہوتی ہے جب اس مال پر ایک سال مکمل گزرجائے اور وہ صاحب نصاب برقرار رہے، اور درمیان سال میں جو پیسے یا زیور حاصل ہوں ان کو بھی نصاب کے ساتھ شامل کرکے سب کی زکاة ایک ساتھ نکالی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند