• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 23762

    عنوان: کیا صرف 7.5 / تولہ سونے پر ہی زکاة لگتی ہے ، اس سے کم پر نہں لگتی ہے؟میں نے یہ سوال دارالعلوم کراچی سے پوچھا تھا تو وہ کہہ رہے تھے کہ ایک تولہ سونا کے ساتھ ایک روپیہ بھی ہو تو زکاة لگ جاتی ہے، جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ آج کل ایک تولہ سوناکی قیمت بھی 52.1/2 / چاندی کی قیمت کے برابر ہے، لیکن یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ اگر یہ اصول ہے تو پھر اگر کوئی بندہ جس کے پاس ایک تولہ سونا ہے، لیکن ایک روپیہ جو ہے اس پر سال گذرنا ضروری ہے؟کیوں کہ بعض اوقات ایسی بھی صورت حال ہوتی ہے کہ ایک روپیہ بھی نہیں ہوتا ، یا پھر مقروض ہوجاتاہے تو پھر اس پر زکاة کی کیا صورت ہے؟ 

    سوال: کیا صرف 7.5 / تولہ سونے پر ہی زکاة لگتی ہے ، اس سے کم پر نہں لگتی ہے؟میں نے یہ سوال دارالعلوم کراچی سے پوچھا تھا تو وہ کہہ رہے تھے کہ ایک تولہ سونا کے ساتھ ایک روپیہ بھی ہو تو زکاة لگ جاتی ہے، جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ آج کل ایک تولہ سوناکی قیمت بھی 52.1/2 / چاندی کی قیمت کے برابر ہے، لیکن یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ اگر یہ اصول ہے تو پھر اگر کوئی بندہ جس کے پاس ایک تولہ سونا ہے، لیکن ایک روپیہ جو ہے اس پر سال گذرنا ضروری ہے؟کیوں کہ بعض اوقات ایسی بھی صورت حال ہوتی ہے کہ ایک روپیہ بھی نہیں ہوتا ، یا پھر مقروض ہوجاتاہے تو پھر اس پر زکاة کی کیا صورت ہے؟ 

    جواب نمبر: 23762

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1308=1041-7/1431

    حولانِ حول جس طرح پورے سال ملک وقبضہ میں رہنے سے متحقق ہوجاتا ہے اسی طرح سال کے اول وآخر میں ملک وقبضہ میں رہنے سے بھی ہوجاتا ہے اوردوران سال نصاب کا کم ہوجانا حولانِ حول کے لیے مُضر نہیں، لہٰذا جس شخص کے پاس ایک تولہ سونا ہو جو موجودہ زمانہ میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہے اور اس کے پاس ایک تولہ سونے کے علاوہ کچھ نقد رقم بھی ہو چاہے وہ ایک روپیہ ہی ہو او ران دونوں پر سال گذجائے یا تو پورے سال اس کی ملک وقبضہ میں رہیں یا سال کے اول وآخر میں اس کے پاس ہوں تو اس شخص پر زکاة واجب ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند