• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 2265

    عنوان: آمدنی نہ ہو تو بھی عورت اپنے زیورات کی زکات دے گی؟

    سوال:

    آپ نے میرے سوال ۲۲۳۰/ کا جواب بہت واضح طریقے سے دیا ہے، لیکن آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتاہوں کہ جب بیوی کی کوئی آمدنی نہ ہو تو وہ آپنے زیورکی زکات د ے گی؟ یا اس کے حصے کی زکات بھی میں دوں گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 578/ ل= 578/ ل

     

    جو شخص صاحب نصاب ہے اور اس پر زکوٰة فرض ہے وہ اپنی زکوٰة کا خود ذمہ دارہے جس طرح ہرشخص اپنی نماز کا خود ذمہ دار ہے۔ اسی طرح زکوٰة کا بھی خود ذمہ دار ہے۔ جس طرح شوہر کے ذمے بیوی کی نماز نہیں اسی طرح شوہر کے ذمے بیوی کی زکوٰة نہیں ہے اگر بیوی خود صاحب نصاب ہے تو زکوٰة ادا کرنا اسی کے ذمے فرض ہے، اس لیے اگر بیوی کے پاس زیور ہے اور زیور کی وجہ سے وہ صاحب نصاب بن گئی ہے اور اس کے پاس الگ سے پیسے نہیں ہیں تو وہ اپنے زیور بیچ کر ادا کرے لیکن اگر شوہر خوش دلی سے عورت کی درخواست قبول کرلے اوراس کی طرف سے زکوٰة ادا کردے تو زکوٰة ادا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند