• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 18724

    عنوان:

    کیا زکات صرف ساڑھے سات تولہ پر ہے یا زیادہ پر بھی ہے؟

    سوال:

    میرا نام محمد جاوید ہے میں سعودی عربیہ سے ہوں۔ محترم مفتی صاحب میں آ پ سے ایک سوال کرنا چاہتاہوں وہ زکوة کے بارے میں ہے۔ میرے پاس ساڑھے سات تولہ سونا ہے اور ہم لوگ اس کو استعمال کرتے ہیں اگر ساڑھے سات تولہ کے بعد زیادہ سونا ہو تب ہی زکوة واجب ہے یا ساڑھے سات تولہ پر ہی زکوة واجب ہے؟ اس بارے میں صحیح مسئلہ کیا ہے، جواب مرحمت فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب نمبر: 18724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 103=104-2/1431

     

    کم از کم سونے کا نصاب 7.5 تولہ ہے اتنے سونے پر بھی ہرسال زکاة واجب ہوگی اور اس سے زیادہ ہو جب بھی پورے سونے کی مالیت پر سالانہ زکاة واجب ہوگی۔ خواہ وہ استعمال میں رہتے ہوں یا رکھے ہوئے ہوں۔ ہرحال میں زکاة واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند