عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 179810
گزشتہ سالوں کی زکوة ادا نہیں كی تھی اور حادثے میں سارا مال ختم ہوگیا ؟
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلئہ ذیل کے بارے میں؟ ایک آدمی نے پانچ سال سے زکوة ادا نہیں کی تھی, اب اس آدمی کا مال کسی حادثہ میں ختم ہو گیا اب اس کے پاس کچھ بھی نہیں ہے تو اس پر اس پانچ سال کی زکوة دینا ہے یا نہیں ؟
جواب نمبر: 179810
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 32-64/M=02/1442
صورت مسئولہ میں اس آدمی پر اُن پانچ سالوں کی زکاة واجب نہیں رہی، مال ہلاک ہو جانے کی وجہ سے ادائیگی ساقط ہوگئی لیکن ادائیگی میں سخت کوتاہی پائی گئی ہے اس کا گناہ ہوا، اس کی معافی کے لئے صدق دل سے توبہ استغفار لازم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند