• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 17941

    عنوان:

     اگر اپنی بیٹی کے جہیز کے لیے کچھ سامان اور ایک لاکھ روپیہ رکھا ہو تو کیا اس پر زکوة واجب ہے؟

    سوال:

     اگر اپنی بیٹی کے جہیز کے لیے کچھ سامان اور ایک لاکھ روپیہ رکھا ہو تو کیا اس پر زکوة واجب ہے؟

    جواب نمبر: 17941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1797=1797-12/1430

     

    ان سامانوں پر زکاة نہیں ہے، البتہ ایک لاکھ روپے اور زیور پر زکاة واجب ہے، اگر وہ آپ کی ملکیت میں ہیں تو آپ پر ادائیگی واجب ہے او راگر بیٹی کی ملکیت میں دے چکے ہیں اور وہ بالغہ ہے تو تاریخ زکاة میں بیٹی پر زکاة نکالنا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند