• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 174074

    عنوان: گذشتہ كئی سالوں كی زكاۃ اندازے سے نكالی كسی سال كم كسی سال زیادہ؟

    سوال: کیا فرماتے مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے متعلق زید گزشتہ کئی سالوں سے اپنے مال کی زکوة اندازہ کر کے نکالتا رہا، اب جب اس نے ہر سال کا حساب کیا، تو معلوم ہوا کہ کسی سال ذمہ سے زیادہ اور کسی سال کم زکوة نکالی گئی ہے، ایسی صورت میں کیا زید ادا کی گئی ایک سال کی زکوة دوسرے سال میں جوڑ کر حساب برابر کر سکتا ہے؟ خیرا

    جواب نمبر: 174074

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 212-149/B=02/1441

    صورت مذکورہ میں جس سال کم زکاة نکالی ہے، زیادہ نکالی ہوئی زکاة کو اس میں نہیں جوڑ سکتے ہیں بہرحال ہر سال کی زکاة پوری پوری نکل جانی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند