• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 174048

    عنوان: كیا زمین کی قیمت پر زکاۃ ہے؟

    سوال: میں نے 1 زمین 2سال پہلے خریدی ہے۔یہ زمین اس وقت خالی پڑی ہوئی ہے۔مستقبل میں اس پر دکان یہ مکان بنانے کا ارادہ ہے۔لیکن کچھ پتہ نہیں کہ کتنا عرصہ لگے گا۔جب پیسہ آئیگا تب اُس پر تعمیر کی جائے گی۔کیا اس زمین کی قیمت پر زکوٰة دینی ہوگی؟برائے کرم رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174048

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 180-152/M=02/1441

    اگر آپ نے وہ زمین ، بیچنے کی نیت سے نہیں خریدی ہے تو اس زمین کی ملکیت پر زکاة واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند