• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 173940

    عنوان: بیوی كے پاس دس بارہ تولہ سونا ہے اس كی زكاۃ كون دے گا؟

    سوال: میری بیوی کے پاس دس بارہ تولہ سونا ہے جو اس کے قبضہ میں ہے، میں اسے ہر مہینہ پیسہ دیتاہوں گھر کے خرچ کے لیے ، تو زکاة کسے دینی ہوگی؟ مجھے یا میری بیوی کو؟

    جواب نمبر: 173940

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 198-129/SN=03/1441

    دس بارہ تولہ سونا اگر بیوی کی ملک ہے تو اس کی نیز اس کے علاوہ جو کچھ قابل زکات مال مثلاً چاندی، نقدی وغیرہ اس (بیوی) کی ملکیت میں ہے سب کی زکات بیوی کو ادا کرنی ہے، بیوی کے مملوکہ مال و اثاثہ کی زکات آپ پر واجب نہیں ہے باقی اگر بیوی کی اجازت سے آپ ادا کردیں تو اس میں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں ہے، واضح رہے کہ گھرکے خرچ کے لئے ہر ماہ آپ جو رقم بیوی کو دیتے ہیں، وہ بیوی کی رقم شمار نہ ہوگی، اس کے مالک آپ ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند