• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 173350

    عنوان: رہن پر ركھے مال كی زکات کس پر واجب ہے؟

    سوال: کیا شیء مرہون میں راہن یا مرتہن میں سے کسی پر زکوةواجب پوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 173350

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:30-14/sn=2/1441

    شیء مرہون کی زکات کسی پر واجب نہیں ہے، نہ راہن پر اور نہ ہی مرتہن پر۔

    (فلا زکاة علی مکاتب) لعدم الملک التام، ولا فی کسب مأذون، ولا فی مرہون بعد قبضہ،(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین، (قولہ: ولا فی مرہون) أی لا علی المرتہن لعدم ملک الرقبة ولا علی الراہن لعدم الید، وإذا استردہ الراہن لا یزکی عن السنین الماضیة،(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 3/ 175،ط: زکریا،دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند