• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171653

    عنوان: کسی صحیح ضرورت مند کو صدقہ کرنا ہو تو کیسے کریں؟

    سوال: میری سولہ مہینے کی بچی ہے ، میں نے ایک جانور مدرسہ میں صدقہ کیا ہے، مگر میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر مجھے کسی صحیح ضرورت مند کو صدقہ کرنا ہو تو کیسے کروں؟میں کیسے اس انسان کو پہچانوں اور یقین کروں کہ یہ صحیح میں ضرورتمند آدمی ہے یا نہیں؟ اور کیسے اس شخص کو پہچانوں ؟مجھے ایسا کوئی نظر نہیں آتا کہ میں اس کو بڑا صدقہ دوں اور اس کے دل سے دعا نکلے، براہ کرم، مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 171653

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:951-818/sd=11/1440

    ایسے افراد جو واقعی ضرورت مند ہوں، اُن کو تلاش کرنا کچھ مشکل نہیں ہے، عوامی حالات سے واقفیت رکھنے والے مقامی معتبر افراد سے معلومات حاصل کرلی جائیں اور خود بھی تحقیق کرلی جائے۔ رشتہ داروں میں جو محتاج ہوں، اُن کو بھی صدقہ دیا جاسکتا ہے؛ بلکہ رشتہ داروں کو دینے میں زیادہ ثواب ملے گا، اسی طرح مدارس میں ضرورت مند طلبہ کے لیے بھی صدقہ دیا جاسکتا ہے، اس میں بھی زیادہ ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند