• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171382

    عنوان: بیچنے كی نیت سے قسطوں پر زمین لی ہے اس كی زكاۃ كس طرح ادا كرنی ہے؟

    سوال: میں نے ایک زمین بیچنے کی نیت سے لی ہے جو قسط میں پیسہ جمع کرنا ہے ، ابھی پورا پیسہ نہیں دیا ہے تو کیا اس پر زکاة ابھی دینا ہے؟ یا جب پوری قسط جمع کرکے زمین اپنے نام کرلوں تب سے زکاة واجب ہوگی؟

    جواب نمبر: 171382

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 988-965/D=11/1440

    زمین فروخت کرنے کی نیت سے لی اور خریداری کا معاملہ مکمل ہوگیا ہے تو اس کی موجودہ قیمت پر زکاة واجب ہوگی؛ البتہ چونکہ ابھی اس کی کچھ قسطیں ادا کرنے سے رہ گئی ہیں اس لئے زمین کی مجموعی قیمت میں سے مابقی قسطوں کی رقم کم کرکے جو بچے اس پر زکاة واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند