• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171365

    عنوان: عربی فن خطاطی کے فروغ کے لئے زکات وصدقات كا مال استعمال كرنا

    سوال: سوال یہ ہے کہ عربی فن خطاطی کے فروغ کے لئے زکات وصدقات کا مال استعمال کرسکتے ہیں جوکہ قرآن کے ضبط وکتابت کے ضمن میں بھی ہیں جوکہ ہندوستان میں دم توڑ تی نظر آرہی ہے اب ان حالات میں نادر طلباء وطالبات کو خطاطی سیکھانے اور ان کے اساتذہ کی تنخواہوں اور ادارہ کے خرچ چلانے کے لئے زکات وصدقات کا مال استعمال کرسکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 171365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 997-903/D=10/1440

    زکاة کی رقم مستحقین کو مالک بناکر دینا ضروری ہے کسی ادارہ کا خرچ چلانے اور اساتذہ کی تنخواہ میں اسے نہیں استعمال کرسکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند