• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171337

    عنوان: میرے پاس ۴۸ گرام سونے کا زیور ہے اور بینک بیلنس 14219روپئے ہیں، تو کیا مجھ پر زکاة فرض ہے ؟

    سوال: میرے پاس ۴۸ گرام سونے کا زیور ہے اور بینک بیلنس 14219روپئے ہیں، تو کیا مجھ پر زکاة فرض ہے ؟ اگر فرض ہے تو کتنی ؟

    جواب نمبر: 171337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 984-839/D=10/1440

    جی ہاں آپ پر زکاة فرض ہے کیونکہ ۴۸/ گرام سونے کی قیمت جب نقد 14219/ کے ساتھ ملائیں گے تو مجموعہ چاندی کے نصاب ۶۱۲/ گرام ۳۶۰/ ملی گرام کی قیمت سے زاید ہو جائے گا۔

    اب آپ ۴۸/ گرام سونے کی قیمت بازار سے معلوم کرلیں اور اس قیمت میں 14219/ روپئے شامل کردیں جو میزان ہو اس کا ڈھائی فیصد (2.5%) حساب کرکے زکاة نکال دیں یہی ڈھائی فیصد (2.5%) کے بقدر زکاة آپ پر واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند