عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 17133
کیا
فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ اکثر مسلم مستورات کہتی ہیں اورعمل بھی کرتی
ہیں کہ اگر نئے لباس اور گہنے پہن کر صلوة التسبیح ادا کی جائے تو پہنے گئے لباس
اور گہنے بے حساب ہوجاتے ہیں، یہاں تک کہ ان گہنوں پر زکوة بھی نہیں بنتی۔

جواب نمبر: 17133
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1630=1630-11/1430
استعمالی کپڑے خواہ نئے ہوں یا پرانے ان پر زکاة نہیں ہے، ہاں گہنے اگر سونے چاندی کے ہیں اور وہ مقدارِ نصاب کو پہنچ جاتے ہیں تو ان پر زکاة فرض ہے، پس سوال میں مذکور خواتین کی بات درست نہیں، اغلاط العوام میں سے ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند