• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171165

    عنوان: کچھ سونا اور کچھ چاندی کی زکوة کا حکم

    سوال: میری بیوی کے پاس 40.47گرام سونا ہے اور 280.76گرام چاندی ہے، اس پر اس کو زکاة دینی ہے یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 171165

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:877-726/N=11/1440

    اگر کسی مرد یا عورت کے پاس کچھ سونا اور کچھ چاندی یا کرنسی ہو تو زکوة کے باب میں (باعتبار مالیت) چاندی کا نصاب معتبر ہوتا ہے ؛ لہٰذا جب آپ کی بیوی کی ملکیت میں ۴۲/ گرام، ۴۷۰/ ملی گرام سونا اور ۲۸۰/ گرام، ۷۶۰/ ملی گرام چاندی ہے تو اس پر زکوة واجب ہوگی اور وہ دونوں کی مجموعی مالیت کا ۴۰/ واں حصہ زکوة میں نکالے گی ۔

    ویضم الذھب إلی الفضة وعکسہ بجامع الثمنیة قیمة الخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الزکاة، باب زکاة المال، ۳:۲۳۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، أما العروض فتضم قیمتھا إلی الذھب أو الفضة ویکمل بھا نصاب کل منھما، قال ابن قدامة: لا نعلم في ذلک خلافاً، وفي ھذا المعنی العملة النقدیة المتداولة (الموسوعة الفقہیة، ۲۳: ۲۶۸)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند