• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171080

    عنوان: سرکاری ٹیکس کی وجہ سے زکوة ساقط نہیں ہوگی

    سوال: ہم ہر چیز جو کہ ضروریات زندگی ہے پہ ٹیکس ادا کر رہے ہیں تو آیا کہ اس کے باوجود بھی ہمیں زکاة ادا کرنی ہو گی ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171080

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:821-681/N=10/1440

    ٹیکس گورنمنٹ لیتی ہے اور زکوة اللہ کا فریضہ ہے اور شریعت میں اِس کا خاص مصرف متعین کیا گیا ہے؛ جب کہ ٹیکس میں زکوة کی شرائط اور اس کے مصرف وغیرہ کا کوئی لحاظ نہیں کیا جاتا؛ اس لیے سرکاری ٹیکس، شرعی زکوة سے الگ ہے، ٹیکس کی وجہ سے زکوة ساقط نہیں ہوسکتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند