• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171035

    عنوان: كیا گھر میں استعمالی چیزوں پر زکاة ہے؟

    سوال: میری عمر اکیس سال ہے اور میں ابھی کچھ بھی نہیں کماتا ہوں ، میرے ابو کماتے ہیں اور جو بھی کماتے ہیں سب پیسے کھانے پینے میں اور پڑھائی وغیرہ میں خرچ کرتے ہیں اور کچھ ہی رقم بچتی ہے تو اس میں زکاة کس طرح سے نکالی جائے گی؟ جب کہ ہمارے گھر میں ایک ٹی وی ، ریفریجٹر ، واشنگ مشین اور شاید کچھ گولڈ بھی تو کس طرح سے زکاة ادا کریں جو اللہ کے عذاب سے بچا لے؟

    جواب نمبر: 171035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1151-967/H=09/1440

    گھر میں استعمالی چیزوں پر تو زکاة نہیں؛ البتہ سونا چاندی رقم یا مالِ تجارت ہو تو ان سب پر بشرائط زکاة واجب ہوگی ۔ بہشتی زیور میں زکاة کا بیان دیکھ لیں یا مقامی مفتی صاحب سے تفصیل بتلاکر معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند