• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 170323

    عنوان: كیا خیرات کے لیے منتخب كیا گیا جانور تبدیل كیا جاسكتا ہے؟

    سوال: میں نے خیرات کے لیے ایک بھینس کا بچھڑا یا کٹا منتخب کیا ہواہے۔ لیکن اب میرا ارادہ تبدیل ہوگیاہے کہ بچھڑے کی جگہ کی اس کی ماں بھینس کوخیرات کرناچاہتاہوں۔ کیا ایسا کرناجائزہے ؟ میں اسی آنے والے ماہ رمضان میں خیرات کرنا چاہتاہوں بچھڑامنتخب توکیاتھا لیکن اس کی عمربہت چھوٹی ہے۔

    جواب نمبر: 170323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1002-845/H=09/1440

    پہلے بچھڑا صدقہ و خیرات کرنے کا ارادہ کیا اور بعد میں بجائے بچھڑے کے بوجہ کم عمر ہونے کے بھینس کو خیرات و صدقہ میں دیدیں تو اس میں فی نفسہکچھ حرج نہیں اگر منت و نذر کی کوئی صورت پیش آئی ہو تو اس کو صاف و واضح لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند