• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 16981

    عنوان:

    اگر کسی عورت کے پاس سولہ تولہ سونا ہو اور وہ کرایہ پر رہتی ہو تو زکوة کتنی بنے گی؟ اورآج تک زکوة ادا نہیں کی تو کیا حکم ہے پچھلے سالوں کے لیے؟

    سوال:

    اگر کسی عورت کے پاس سولہ تولہ سونا ہو اور وہ کرایہ پر رہتی ہو تو زکوة کتنی بنے گی؟ اورآج تک زکوة ادا نہیں کی تو کیا حکم ہے پچھلے سالوں کے لیے؟

    جواب نمبر: 16981

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1750=1372-11/1430

     

    اس عورت کو چاہیے کہ سونے کی جتنی قیمت بنتی ہو، ڈھائی فیصد (2.5%) کے حساب سے سونا یا روپئے بطور زکاة کے نکال دے، اور سال گذشتہ کی زکاة کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ ہرسال سونے کی قیمت کا اندازہ لگایا جائے اول سال پورے سونے کی زکاة ادا کی جائے، اس کے بعد قدرِ واجب وضع کرنے کے بعد ادا کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند