• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 168755

    عنوان: گھر بنانے كے لیے ركھی رقم پر زكاۃ ہے یا نہیں؟

    سوال: میرے ابو ایک لاکھ روپئے رکھے ہوئے ہیں ، گھر بنانے کے لیے تو کیا زکاة اس کی بھی دینی ہوگی ؟ ہماراگھر بھی نہیں ہے ، ہم اپنی نانی کے گھر پر رہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 168755

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 640-556/M=06/1440

    آپ کے ابو کے پاس جو ایک لاکھ روپئے ہیں اگر وہ دین سے فارغ ہیں یعنی آپ کے ابو پر کسی کا قرض نہیں ہے اور اس رقم پر حسب ضابطہ سال گذر جائے اور وہ موجود رہے تو سال پورا ہونے کے بعد اس کی زکات دینی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند