عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 167000
جواب نمبر: 16700001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 327-284/M=3/1440
ہیرے کی انگوٹھی اور زیورات اگر تجارتی ہیں یعنی بیچنے کی نیت سے خریدے گئے ہیں تو ان کی مالیت پر حسب شرائط وجوب، زکات کا حکم ہوگا ورنہ نہیں، ہیرے کی انگوٹھی میں اگر سونا لگا ہوا ہے تو اگر سونا غالب ہے تو وہ سونے کے حکم میں ہوگا اور پوری انگوٹھی پر زکات ہوگی بشرطیکہ بقدر نصاب ہو اور اگر سونا مغلوب ہے تو وہ زیور سامان کے حکم میں ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا
زکات صرف ساڑھے سات تولہ پر ہے یا زیادہ پر بھی ہے؟
میرا
ایک مسلم ساتھی جو کہ عرب امارات میں کام کرتاہے بہت کم تنخواہ کما رہا ہے انڈیا میں
مکان تعمیر کررہاہے (اس کے پاس بہت ساری پراپرٹی ہیں اورآمدنی کے اچھے ذرائع ہیں)پرسنل
لون یا بینک لون لینا پسند نہیں کرتاہے کیوں کہ اس میں سود شامل ہے۔ تاہم ساتھیوں
سے لجاجت کرتا ہے جوکہ اس سے ہمدردی کرتے ہیں اور اس کو پیسہ (صدقہ اور زکوة) بھیجتے
ہیں۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ کیا یہ رقم تعمیر کرنے میں اور زندگی میں آرام
کرنے کے لیے استعمال کرنا حلال ہے؟
جس کی زمینیں ہوں اور اس سے وہ سال بھر کا غلہ یا چھ مہینوں کا غلہ حاصل کرتا ہے کیا اس کے لیے زکوةلینا جائز ہے؟ اور کیا اس پر صدقہ فطر دینا واجب ہے؟
3097 مناظرمیں
نے مختلف کمپنیوں میں جو کہ شرعی قوانین کی رو سے ممنوع نہیں ہیں شیئر خریدنے کے
لیے ایک لاکھ روپیہ کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ سرمایہ کاری کے ایک سال کے بعد میرے
شیئر کی مالیت ستر ہزار روپیہ ہوتی ہے۔ جو حصہ میں نے سال کے دوران وصول کیا وہ
پانچ سو روپیہ تھا۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنی زکوة کی رقم کو کیسے شمار کروں
گا؟ کیا یہ ایک لاکھ روپیہ پر ہوگی یا ستر ہزار روپیہ پریا پانچ سو روپیہ پر یا
کسی دوسری رقم پر؟
گزشتہ سال جب ہم نے زیور خریدے تو اس کی قیمت پندرہ ہزار تھی، اب سونا کی قیمت اکیس ہزار ہے۔ زکوة ادا کرنے میں کون سی قیمت کا اعتبار ہوگا؟ اصل قیمت یا موجودہ قیمت؟
2576 مناظر