• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 166231

    عنوان: میں ہر فصل پر عشر دیتا ہوں تو کیا مجھے ہر سال اپنی انکم پر زکاة دینی ہوگی ؟

    سوال: میرے پاس زمین ہے اور صرف کھیتی باڑی میری آمدنی کا ذریعہ ہے، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ جب میں ہر فصل پر عشر دیتا ہوں تو کیا مجھے ہر سال اپنی انکم پر زکاة دینی ہوگی اگر میری انکم نصاب زکاة سے زیادہ ہو؟

    جواب نمبر: 166231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 209-408/H=04/1440

    جب آپ نے اپنی فصل کا عشر ادا کردیا، زمین کے عشری ہونے کی وجہ سے، تو فصل سے متعلق حق واجب ادا ہوگیا، لیکن اگر آپ اس پیداوار کو بیچ کر اس کی رقم اپنے پاس رکھتے ہیں، اور اس پر سال بھی گزر جاتا ہے، تو اس رقم سے ایک دوسرا واجب یعنی حق زکات متعلق ہو جائے گا، جو اپنی شرائط کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند