عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 166064
جواب نمبر: 166064
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 199-387/H=04/1440
آپ کے ساتھی نے پیشگی زکات دیدی تو زکات اداء ہوگئی اور جن فقراء مستحقین زکات کو دی وہ اُس کے مالک ہوگئے اب اگر سال مکمل ہونے پر مال زکاة گھٹ گیا تو جو مقدار زکاة کی زائد دیدی اس کی واپسی کا فقیر سے مطالبہ جائز نہیں نہ فقیر پر لوٹانا واجب ہے البتہ زکاة کی زائد دی ہوئی رقم اگلے سال واجب شدہ زکاة میں محسوب کرسکتے ہیں۔ اور اگر سیونگ مال میں اضافہ ہوگیا ہے، تو جتنا اضافہ ہوا ہے، اس کی زکاة ادا کرنی پڑے گی۔ فتاوی محمودیہ: ۹/۴۷۶، مکتبہ دارالمعارف دیوبند۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند