• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 16262

    عنوان:

    کیا مسجد کے فنڈ کے پیسے کو بینک میں رکھا جاسکتا ہے؟ اگر ہاں تو کیا اس پیسے پر زکوة ہے، اور جو اس پیسے کا بینک سود دے گی اس کا کیا ہوگا؟ برائے کرم رہنمائی کریں۔

    سوال:

    کیا مسجد کے فنڈ کے پیسے کو بینک میں رکھا جاسکتا ہے؟ اگر ہاں تو کیا اس پیسے پر زکوة ہے، اور جو اس پیسے کا بینک سود دے گی اس کا کیا ہوگا؟ برائے کرم رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 16262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1529=1530/1430/م

    (۱) رقم ضائع ہوجانے کا خطرہ ہو تو بغرض حفاظت بینک میں رکھنے کی اجازت ہے۔

    (۲) اس فنڈ پر زکات نہیں، اور بینک سے جو سودی رقم حاصل ہو اس کو نکال کر بلانیت ثواب فقراء کو دیدی جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند