• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162543

    عنوان: کیا زکات تنخواہ پر بھی ہے؟

    سوال: جو پیسے ایک سال سے زیادہ رکھے ہوں ان کے اوپر زکات ہوتی ہے لیکن جو ہماری تنخواہ ہر مہینہ آتی ہے اس پر بھی زکات ہے؟

    جواب نمبر: 162543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1298-1081/L=9/1439

    جو رقم آپ کے پاس ایک سال یا اس سے زائد رکھی ہوئی ہے اور وہ بقدر نصاب ہے تو اس پر زکات واجب ہے جہاں تک ماہانہ تنخواہ پر زکات کا مسئلہ ہے تو تنخواہ کی رقم ملنے سے پہلے اس پر زکات کا حکم نہیں ہے البتہ رقم ملنے کے بعد جب نصاب پر سال پورا ہوگا اس کے ساتھ اس تنخواہ کی وصول شدہ رقم پر بھی زکات واجب ہوگی ۔ ومنہا حولان الحول علی المال العبرة فی الزکات للحول القمری کذا فی القنیة (ہندیة: ۱/۱۷۵، ط: سعیدیہ) ومن کان لہ نصاب فاستفاد فی أثناء الحول مالا من جنسہ ضمہ إلی مالہ وزکاہ (ہندیہ: ۱/۱۷۵) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند