• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162422

    عنوان: كیا ادھار دی گئی رقم پر زكات دینا ضروری ہے؟

    سوال: میں نے 100000روپے کسی ضرورتمند کو ارہار دے رکھے ہیں جس کو قریب 10ماہ ہوگئے ، کیا میں اس ادہار دی گئی رقم پر زکات دوں یا زکات دینا وا جب نہیں؟

    جواب نمبر: 162422

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1308-1082/L=10/1439

    قرض کی رقم پر بھی زکوة ہے ؛البتہ زکوة کی ادائیگی میں اختیار ہے خواہ شروع میں ہی زکوة دیدی جائے یا تاخیر سے ملنے کی صورت میں گذشتہ سالوں کی بھی زکوة یکبارگی ادا کردی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند