• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162201

    عنوان: زکات کس پر فرض ہے؟

    سوال: (۱) زکات کس پر فرض ہے؟ (۲) زکات کب اور کیسے ادا کرنا ہے؟ (۳) زکات کس کو ادا کرنا ہے؟ (۴) گذشتہ سال میں نے زکات نہیں ادا کیا تھا اس سال کی بھی ادا کرنا باقی ہے، تو اس کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 162201

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1351-1120/sd=11/1439

    (۱) زکات ہر صاحب نصاب عاقل بالغ پر فرض ہے ۔

     (۲)صاحب نصاب شخص کو سال گذرنے پر زکات اداء کرنی چاہیے ، زکات کی تاریخ پر حساب کرکے زکات کی رقم الگ کرکے رکھ لینی چاہیے اور پھر حسب موقع مصرف میں خرچ کرنی چاہیے ۔

    (۳) غرباء مساکین جو نصاب کے بقد رسونا یا چاندی یا رقم یا حوائج اصلیہ سے زائد نصاب کے بقدر سامان وغیرہ کے مالک نہ ہوں، اُن کو زکات مالک بناکر دینی چاہیے ۔

    (۴) دونوں سالوں کی زکات نکالنا فرض ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند