عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 16123
دو
سال قبل میں نے ایک زمین خریدی تھی اس کا دعوی دار پیدا ہوگیا۔ اب وہ کیس کورٹ میں
ہے۔ زکوة کے لیے اس زمین پر کیا حکم ہے، جب کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس کا فیصلہ
میرے حق میں ہوگا یا نہیں؟
دو
سال قبل میں نے ایک زمین خریدی تھی اس کا دعوی دار پیدا ہوگیا۔ اب وہ کیس کورٹ میں
ہے۔ زکوة کے لیے اس زمین پر کیا حکم ہے، جب کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس کا فیصلہ
میرے حق میں ہوگا یا نہیں؟
جواب نمبر: 16123
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1757=257k/1430/د
زمین رہائشی مکان کے لیے خریدی تھی، یعنی تجارت کرنے کے لیے نہیں خریدی تھی توجب کورٹ سے فیصلہ ہوجائے اور آپ کی رقم آپ کو واپس ملنے کا فیصلہ ہو تو اس وقت سے آپ پر وصول شدہ رقم کی ادائیگی زکات کا حکم ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند