• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 160509

    عنوان: ۳ تولہ ۹ گرام سونے پر زکات فرض ہے یا نہیں؟

    سوال: حضرت،میرے پاس ۳/ تولہ اور ۹/ گرام سونا ہے، کیا مجھ پر زکات فرض ہے؟ اور آج کے دَور میں کتنے تولہ پر زکات فرض ہے؟

    جواب نمبر: 160509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:768-677/D=8/1439

    جس شخص کے پاس 52.5 تولہ یعنی 612 گرام 360 ملی گرام چاندی یا 7.5 تولہ یعنی 87گرام 480 ملی گرام سونا ہو یا ان میں سے کسی ایک کی قیمت کے برابر سونا چاندی نقد روپے مال تجارت ملاکر ہوجائے اور اس پر سال بھی گذرجائے تو اس پر 2.5% (چالیسواں) زکاة ادا کرنا واجب ہوجاتا ہے۔

    ۳/ تولہ ۹/ گرام کی مقدار سونے کے نصاب کے برابر نہیں ہے اس لیے صرف اتنی مقدار سونے پر زکاة فرض نہیں، البتہ اس کے ساتھ اگر تھوڑی مقدار بھی چاندی کی ہوئی یا تھوڑے بھی نقد روپئے ہوئے اور یہ سب ملاکر 612 گرام 360 ملی گرام چاندی کی قیمت کے برابر ہوجائے تو اس پر زکاة واجب ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند