• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 159725

    عنوان: کیا ایک سے زاید رہائشی پلاٹوں پر زكاۃ ہے؟

    سوال: کیا ایک سے زاید رہائشی پلاٹوں کے اوپر بھی زکوة دینی ہو گی؟

    جواب نمبر: 159725

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:766-593/sn=7/1439

    نہیں، اگر کسی کے پاس ایک سے زائد پلاٹ ہوں؛ لیکن وہ تجارت کے لیے نہیں خریدا گیا، بلکہ رہائش وغیرہ کے لیے خریدے گئے ہیں تو ان پلاٹوں پر شرعاً زکاة واجب نہیں۔ وشرطہ أي افتراض أدائہا․․․ نیذة التجارة في ا لعروض الخ (۳/۱۸۶، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند