عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 157749
جواب نمبر: 157749
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:376-333/M=4/1439
عُشری زمین کی سیرابی اگر بارش کے پانی سے ہوئی ہے تو اس کی فصل میں عُشر (دسواں حصہ) واجب ہے اور اگر ٹیوب ویل، رہٹ وغیرہ کے ذریعہ سیرابی ہوئی ہے تو اس میں نصف عشر (بیسواں حصہ) واجب ہے اور اگر ٹیوب ویل اور بارش دونوں کے پانی سے ہوئی ہے تو اکثر کا اعتبار کرلیا جائے، عشر یا نصف عشر نکالنے میں اس کا خیال رکھا جائے کہ فصل پر کھاد وغیرہ کا جو کچھ خرچ آیا ہے اس کو وضع کرکے نہ نکالا جائے بلکہ خرچ وضع کیے بغیر جمیع پیداوار کا عشر یا نصف عشر نکالا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند