• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 156040

    عنوان: ظالم کی مقررہ یکس زکات مین شمارکرنا

    سوال: ہمارے علاقے میں کچھ بدمعاش لوگ ہیں جو لوگوں سے ظالمانہ ٹیکس وصول کرتے ہیں ، کیا اس ظالمانہ ٹیکس کو زکاة میں شمارکر سکتے ہیں؟ مدلل با حوالہ جواب عنایت فرمائیں۔ جناب کے عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 156040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:135-126/sd=2/1439

    جی نہیں ! ٹیکس میں زکات کی رقم محسوب کرنا صحیح نہیں ہے ، اس سے زکات اداء نہیں ہوگی ، زکات کی ادائیگی کے لیے مستحق زکات غریب کو مالک بناکر دینا ضروری ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند