عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 153970
جواب نمبر: 153970
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1286-1250/sd=12/1438
صورت مسئولہ میں طویل المیعاد قرض کی پوری رقم زکات سے منہا نہیں کی جائے گی؛ بلکہ ایک سال میں قرض کی جتنی قسطیں بنتی ہوں، اُن کو منہا کرنے کے بعد اگر آپ کے پاس نصاب کے بقدر مال بچتا ہے ، تو حسب شرائط آپ پر پورے مال کی ڈھائی فیصد زکات فرض ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند